ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ”آپ“ نے امرتسر(ایسٹ)سیٹ سے امیدوار بدلا

”آپ“ نے امرتسر(ایسٹ)سیٹ سے امیدوار بدلا

Fri, 06 Jan 2017 22:39:36  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی(آپ)نے امرتسر(مشرق)اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔پنجاب کی آپ یونٹ کے کنوینر گرپریت سنگھ گھگی نے کہا کہ امرتسر(مشرق)سیٹ سے راجندر کمار کی جگہ درباری لال پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے 117اسمبلی سیٹوں میں سے 110کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی لوک انصاف پارٹی(ایل آئی پی) کے ساتھ مل کر چار فروری کو ہونے والے انتخابات لڑ رہی ہے۔ایل آئی پی سات نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔
 


Share: